اسلام آباد( اے بی این نیوز )فراش ٹاؤن میں اسلحہ کی نوک پر بینک کی کیش وین کو لوٹ لیا گیا۔ پولیس کے مطابق
ڈاکو کیش وین سے 3کروڑ 67لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2سکیورٹی گارڈ طارق ،سلیمان زخمی ہو گیا ۔ کامیاب ڈکیتی کی واردات کرنے کے بعد ڈاکو کروڑوں روپے کے ہمراہ فرار ہو گئے ۔
اس واردات کے بعد مثالی پولیس جو ہے وہ ڈاکوؤں کی تلاش میں مصروف عمل ہے لیکن آخریاطلاعات آنے تک کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔
اس سلسلے میں پولیس نے جگہ جگہ ناکہ بندی کر دی ہے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں جہاں پر اتنے زیادہ حفاظتی اقدامات ہیں اور یہ ملک بھر کا وی وی ائی پی جدید ترین شہر ہے اس میں اتنی بڑی ڈکیتی ہونا مثالی پولیس کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے
مزید پڑھیں :نیا چیف جسٹس آف پاکستان کون ؟ حکومت کی جانب سے فیصلہ کن بیان سامنے آ گیا