اسلام آباد( اے بی این نیوز ) وزیر قانون نذیر تارڑ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری آئینی طریقہ کار کے مطابق ہوگی، جب چیف جسٹس آف پاکستان ریٹائر ہوں گے تو سینئر ترین ان کی جگہ لیں گے۔
ایک بیان میںانہوں نےکہا کہ چیف جسٹس سے متعلق افواہوں کا کوئی علاج نہیں۔ میں نے چیف جسٹس کے حوالے سے کہا ہے کہان کو توسیع میں دلچسپی نہیں۔
آئینی ترمیم مشترکہ اجلاس میں نہیں آتی، جب بھی ترمیم آئے گی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں الگ الگلائی جائے گی۔
مزید پڑھیں :دہشت گردی کو ختم کرنےکا وقت پہنچ گیا،سب کو یکجا ہو نا پڑ ے گا،وزیر اعظم