اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج 2 روزہ دورے پر قطر روانہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ قطر پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کر چکا ہے،قطر سے پاکستان کے 2 بجلی گھر خریدنے کو کہا جائے گا، قطر کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹ کا نظم ونسق سنبھالنے میں بھی دلچسپی رکھتا ہے اس حوالے سے بھی گفتگو کی جائے گی، قطر سے توانائی کے نئے منصبوں کے حوالے سے بھی بات ہوگی۔















