اسلام آباد (اےبی این نیوز ) شہداء کربلا کے چہلم کے سلسلے میں مرکزی جلوس صدر روڈ پہنچ گیا ۔ چہلم کا جلوس جی سکس ون ٹو سٹاپ کی طرف رواں دواں ہے۔
جلوس عزا میں عزادار بڑی تعداد میں شریک ہیں جن میں بزرگ، جوان، بچے اور خواتین شامل ہیں ۔
جلوس اپنے مقررہ راستوں پر رواں دواں ہے ۔ عزادار ماتم داری اور نوحہ خوانی کر کے شہداء کربلا کو پرسہ پیش کر رہے ہیں ۔ جلوس کے راستوں پر عزاداروں کے لیےپر سبیلوں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔
چہلم کے جلوس کے شرکا کے لئے میڈیکل کمیپس بھی لگائے گئے ہیں ۔ جلوس عزا کے راستوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔ملحقہ راستوں کو خار دار تاریں لگا کر بند کیا گیا ہے
جلوس کے شرکاء شہداء چوک میں نماز مغربین ادا کریں گے ۔ جلوس عزا اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا دوبارہ جی سکس ٹو امام بارگاہ اثنا عشریہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا
مزید پڑھیں :وفاقی دفاتر میں ای آفس کے نفاذ میں کسی قسم کی سست روی قبول نہیں،وزیراعظم