اسلام آباد (اے بی این نیوز)رہنمامسلم لیگ ن سینیٹرشاہزیب درانی نے کہا ہے کہ چاہتےہیں پاکستان تحریک انصاف پرامن مظاہرہ کرے۔ سیکیورٹی صورتحال ایسی ہے پی ٹی آئی کوجلسہ کی اجازت نہیں دےسکتے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
2014کےدھرنےمیں پی ٹی آئی کاکردارسب کےسامنےہے،حکومت پہلےہی بتارہی ہےسیکیورٹی کی صورتحال بہترنہیں ہے۔ پی ٹی آئی نےماضی میں بھی انتشارپھیلانےکی کوشش کی۔
ہمیں بھی2بارجلسہ کرنےکااین اوسی نہیں ملالیکن برداشت کیا۔
رہنماپی ٹی آئی بیرسٹرعمیرنیازی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کاجلسہ کےحوالےسےواضح موقف ہے۔ ہم ہرصورت کل جلسہ کریں گےیہ ہماراجمہوری حق ہے۔ صوابی کےجلسے نےثابت کردیاعوام کس کےساتھ کھڑےہیں،سیاسی جماعتیں اپنی بات سمجھانےکیلئےجلوس اورریلیاں کرتی ہیں۔ ہم پرامن طورپرجلسہ کرتےہوئےواپس چلےجائیں گےْ۔
حکومت ایسےاقدامات کرکےجمہوریت کوکمزورکررہی ہے۔
مزید پڑھیں :یوٹیلیٹی اسٹورزنےوزیراعظم پیکج کےتحت سستی اشیاء کی فروخت بند کردی