اہم خبریں

وادی نیلم،لوات بالا کے بازار میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی،8 سے زائد دکانیں جل گئیں

نیلم( نیوز ڈیسک)وادی نیلم کے علاقے لوات بالا کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی، 8 سے زائد دکانیں جل گئیں۔ مقامی افراد آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ابھی تک آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جاسکا۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ پکوڑوں کی دوکان میں گیس سلنڈر لیک ہونیکی وجہ سے لگی آگ نے دیگر دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پکوڑہ شاپ کے ساتھ پیٹرول اور گیس سلینڈر کی دوکانیں بھی موجود تھیں وہ بھی آگ کی لپیٹ میں ہیں آتشزدگی سے 8 سے زائد دوکانیں جل گئیں۔

دکانوں میں موجود سامان بھی جل گیا، تاہم آگ پر قابو نہ پایا جاسکا۔مزید دکانیں بھی لپیٹ میں ہیں،فائر بریگیڈ کی گاڑی ابھی تک نہیں پہنچ سکی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کےمختلف شہروں میں آج اتوار 18 اگست 2024 سونے کی قیمت

متعلقہ خبریں