اہم خبریں

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کیخلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع،تحویل میں لے لیا گیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل(ر)فیض حمید کے خلاف ٹاپ سٹی کیس میں شکایات موصول ہوئی تھی،آئی ایس پی آر کے مطابق
لیفٹیننٹ جنرل(ر)فیض حمید آئی ایس آئی کےڈی جی ر ہ چکے ہیں.

سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے، ایک تفصیلی کورٹ آف انکوائری، پاک فوج نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ریٹائرڈ) کے خلاف کیے گئے ٹاپ سٹی کیس میں شکایات کی درستگی کا پتہ لگانے کے لیے کی تھی۔

نتیجتاً، پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات کے تحت لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ریٹائرڈ) کے خلاف مناسب تادیبی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کے متعدد واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

فیض حمید کے خلاف ریٹائرمنٹ کے بعد آرمی ایکٹ کی کئی خلاف ورزیاں بھی ثابت ہوئی ہیں ۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے کورٹ مارشل کی کارروائی کا آغاز ہو چکا ہے ۔ آرمی ایکٹ کے تحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف ٹاپ سٹی کیس میں شکایات کا جائزہ لیا گیا ۔

مزید پڑھیں :وزیراعظم شہبازشریف نےپرائم منسٹرگرین یوتھ موومنٹ کااجراکردیا

متعلقہ خبریں