اہم خبریں

پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کا پتہ چل گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ مل گئے ہیں۔ احمد وقاص جنجوعہ کو محکمہ انسداد دہشت گردی کی تحویل میں لے لیا گیا۔

احمد وقاص کو اے ٹی سی کے جج طاہر عباس کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جس میں کہا گیا کہ احمد وقاص جنجوعہ سے گرفتاری کے وقت دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا، مزید تفتیش اور کالعدم تنظیموں سے تعلقات کے لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے، تفتیشی افسر کی جانب سے احمد وقاص جنجوعہ کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے احمد وقاص کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، عدالت نے احمد وقاص جنجوعہ کو 29 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کی گمشدگی کا کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے۔
مزیدپڑھیں: خلیل الرحمان قمر کے ساتھ اغوا اور ڈکیتی کا واقعہ ، خاتون سمیت 4 افراد گرفتار

متعلقہ خبریں