دبئی (اے بی این نیوز) دبئی کے حکمران کی بیٹی شہزادی شیخہ مہرہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے شوہر کو طلاق دیدی۔
دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی شہزادی شیخہ مہرہ بنت محمد بن راشد المکتوم نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی جس پوسٹ کے ذریعےانہوں نے شوہر شیخ مانع بن محمد بن راشد بن مانع المکتوم کو طلاق دے دی ہے۔
شیخہ مہرہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر پوسٹ میں اپنے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’’جب آپ دوسروں کے ساتھ مصروف ہیں تو میری جانب سے میں ہماری طلاق کا اعلان کرتی ہوں۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے پیغام میں تین مر تبہ لکھا کہ میں آپ کو طلاق دیتی ہوں، میں آپ کو طلاق دیتی ہوں اور میں آپ کو طلاق دیتی ہوں، آپ اپنا خیال رکھیں، آپ کی سابقہ بیوی۔
اس اعلان کے بعد شیخہ مہرہ نے انسٹاگرام سے شوہر کے ساتھ اپنی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کردیں۔ وا ضح رہے کہ
شہزادی شیخہ مہرہ نے گزشتہ برس اپریل میں ایک بزنس مین شیخ مانع بن محمد بن راشد بن مانع المکتوم سے شادی کی تھی اور رواں سال مئی میں ان کے ہاں بیٹی بھی ہو ئی تھی۔
مزید پڑھیں :پیپلزپارٹی نے غلطی کی اور فارم 47 کی حمایت کرکے اپنی اہمیت کھو دی،فواد چوہدری