اسلام آباد ( اے بی این نیوز )جمعتہ البارک کو ہونے والے بڑے عدالتی فیصلوں کی روایت برقرار رہی۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے آج پھر جمعہ کو پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم دیتے ہوئے بابرکت دن بڑے فیصلوں کی روایت برقرار رکھی ہے جمعہ والے دن کون کون سے بڑے فیصلے دیئے گئے ۔
جمعہ 12 جولائی 2024 کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے اور الیکشن کمیشن کے حکم نامے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں پر جانے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 9 طویل سماعتوں کے بعد سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، جس نے آج 5-8 کے تناسب سے فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں سنایا۔
اس سے قبل جمعہ 31 جولائی 2009 کو سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے مارشل لاء کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔
جمعہ 28 جولائی 2017 کو ہی پاناما کیس میں نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دیا گیا ۔
جمعہ 15 دسمبر 2017 کو سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کو نااہل قرار دے دیا گیا۔ جمعہ 6 جولائی 2018 کو نواز شریف اور مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی گئی تھی۔
مزید پڑھیں :فلیش فلڈ الرٹ جاری،اگلے 48 گھنٹے،دریائے راوی اور چناب کے بہاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے