لاہور ( اے بی این نیوز )مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ملاقات۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں حکومتی فلاحی اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔
قائد مسلم لیگ ن نوازشریف نے کہا کہ متوسط طبقے کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے۔ نواز شریف نے اسحاق ڈار کو ہدایت دی کہ
مہنگائی پر قابو پا کر عوام کو ریلیف دیا جائے۔
اسحاق ڈار نے حالیہ غیر ملکی دوروں میں ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دی۔
قائد ن لیگ نے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات میں حالیہ پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں :عمران خان کے خلاف 1400 سال میں پہلی بار نکاح پر سزا ہوئی،علی محمد خان