اہم خبریں

عمران خان کے خلاف 1400 سال میں پہلی بار نکاح پر سزا ہوئی،علی محمد خان

راولپنڈی (اے بی این نیوز) پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے وکلاء کو ہدایات کی کہ کارکنان کی سماعت پر حاضری یقینی بنائیں ۔
آج پرویز خٹک بانی پی ٹی آئی گواہی دینے آئے اس پر بہت افسوس ہوا ۔
پرویز خٹک کو بانی پی ٹی آئی نے عزت دی اور خیبر پختونخواہ کا وزیراعلی بنایا ۔ صدیوں میں کم موقع ملتا ہے کہ قوم کے لیڈر کے ساتھ کھڑا ہوا جائے ۔
مجھے افسوس ہے پرویز خٹک پر۔
ہم خٹک صاحب کے ساتھ تب تک تھے جب وہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھے ۔ ہمیں امید ہے کہ سپریم کورٹ سے ہمیں انصاف ملے گا ۔ وہ اڈیالہ جیل کے باہرمیڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
چیف جسٹس اور 13 ججز کے سامنے عیاں ہے کہ پی ٹی آئی کو مجبور کیا گیا کہ وہ سنی اتحاد میں جائیں ۔ ملک کی سب سے بڑی جماعت کو مجبور کیا گیا کہ وہ آزاد الیکشن لڑے ۔
ہماری پارٹی توڑ دی گئی، لیڈر کو گرفتار کیا گیا پھر بھی 178 سیٹیں جیتے۔
مریم نواز شہباز شریف، نواز شریف، خواجہ آصف یہ سب اپنی سیٹیں ہار گئے ۔ ہمارے کارکنان کو رہا کیا جائے اور خواتین کی سیٹیں واپس کی جائیں ۔
پاکستانی قوم کو اپنے رائے کا اظہار کرنے دیا جائے، مہنگائی کا طوفان برپا ہو چکا ہے ۔
بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیا ملا، نہ ایون فیلڈ ملا نہ کوئی کرپشن ملی۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 1400 سال میں پہلی بار نکاح پر سزا ہوئی۔

مزید پڑھیں :موجودہ حکومت قانون سازی کو بلڈوز کررہی ہے،بیرسٹر گوہر

متعلقہ خبریں