اہم خبریں

موجودہ حکومت قانون سازی کو بلڈوز کررہی ہے،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (اے بی این نیوز      )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت قانون سازی کو بلڈوز کررہی ہے۔ ایک دن میں قوانین پاس کئے جارہے ہیں۔
جب اپوزیشن پوائنٹ آف آرڈر لاتے ہیں تو بات نہیں کرنے دی جاتا۔ وہ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ

کل اجلاس ہوا تو ایجنڈہ ادھورا رہا ، قوم کے ساڑھے 6 کروڑ کا نقصان ہوا۔ پوائنٹ آف آرڈر آپکے سامنے رکھتا ہوں۔ اس ملک میں کتنے لوگ ہیں جن کو اٹھایا گیا ہے۔

ہم نے سپیکر کے رویے کے خلاف کئی بار احتجاج کیا۔ پوائنٹ آف آرڈر پر بولنا ہر ایم این اے کا حق ہے۔ سپیکر کا رویہ یہی رہا تو ہم آخری حد تک جانے پر مجبور ہوجائیں گے۔

اسد قیصرنے کہا کہ
ججز کے خلاف کمپین کی مزاحمت کریں گے۔ ہماری جدوجہد کسی دباؤکے نتیجے میں ختم نہیں ہوگی۔ ہم قانون اور آئین کے مطابق جنگ لڑیں گے۔ اسلام آباد کے بہادر ججز ہمارے مقدمے لڑ رہے ہیں۔
ملک میں آئین پر کوئی عمل درآمد نہیں ہورہا۔
مزید پڑھیں :عمران خان کا سپریم کورٹ سے نیب ترمیمی کیس میں حکومت کی انٹرا کورٹ اپیلیں خارج کرنے کا مطالبہ

متعلقہ خبریں