اہم خبریں

مشکل فیصلے وہ کرتا ہے جس کے پیچھے عوام کھڑی ہو، پاکستان کو بچانا ہے تو شفاف الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں،عمران خان

راولپنڈی( اے بی این نیوز      ) عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو بچانا ہے تو شفاف الیکشن کے علاؤہ کوئی راستہ نہیں۔ 2021 میں ملک کا قرضہ 2.8 ٹریلین تھا۔ چار سال میں ملک کے قرضے 8 سے 9 ٹریلین تک پہنچ گئے۔
جس غریب کا 2 ہزار بل آتا تھا اب اسکا 10 ہزار بل آتا ہے۔
سارے لوٹ کے پیسے باہر پڑے ہیں۔ موجودہ حکومت نے پاکستان کی امید ختم کردی ہے۔ کسی کو اس حکومت پر بھروسہ نہیں رہا۔ الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی ہے۔
چیف جسٹس پاکستان ہمیں انصاف کیلئے الیکشن کمیشن بھیج رہا ہے۔ وہ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمیں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
سب کو معلوم ہے الیکشن کمیشن نے فراڈ الیکشن کرائے۔ مشکل فیصلے وہ کرتا ہے جس کے پیچھے عوام کھڑی ہے۔ کیا چیف جسٹس کو نہیں معلوم ہماری ساری پارٹی انڈر گراؤنڈ تھی۔
شفاف الیکشن کیلئے اسٹیبلشمنٹ کو پیچھے ہٹنا پڑے گا۔
اسٹیبلشمنٹ نے ملک کو بچانا ہے تو شفاف الیکشن کی طرف جانا ہوگا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہماری انسانی حقوق اور 8 فروری کی پٹینشز کیوں نہیں سنی جارہی۔ کون سی جمہوریت میں ملٹری کورٹس میں سویلین کے ٹرائل ہوتے ہیں۔
مجھے اس طرح ٹریٹ کیا جارہا ہے جیسے میں نے پاکستان میں سب سے بڑی غداری کی ہو۔ جمہوریت اخلاقی رویوں پر چلتی ہے۔ کانگریس کہہ رہی ہے پاکستان میں فراڈ الیکشن ہوئے ہیں۔
میڈیا کو دبانے کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ ہمارے دور میں سب سے زیادہ دہشت گردی ہوئی ہے۔ ملک میں اسٹیبلیشمنٹ کی حکومت ہے ایس آئی ایف سی ملک چلا رہی ہے۔

مزید پڑھیں :فلور ملز ایسوسی ایشن نے آج سے راولپنڈی میں ہڑتال کا اعلان کر دیا

متعلقہ خبریں