اہم خبریں

راولاکوٹ جیل سے فرار مزید 3 خطرناک قیدی گرفتار،تعداد6 ہوگئی

راولاکوٹ (نیوز ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولاکوٹ جیل سے فرار ہونے والے مزید 3 قیدیوں کو گرفتار کر لیا، اب تک مجموعی طور پر 6 فراریوں کو دوبارہ گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) شہریار سکندر نے بتایا کہ اسامہ مرتضیٰ اور آصف دل محمد کو ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب گوئن نالہ روڈ پر ریہاڑہ کراس سے گرفتار کیا گیا جب وہ ایک وین میں راولپنڈی فرار ہونیکی کوشش کر رہے تھے۔

ریکارڈ کے مطابق کہنہ پرت گاؤں کا رہائشی 34 سالہ آصف دل محمد قتل کے جرم میں 25 سال قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔ گاؤں کا رہائشی 26 سالہ اسامہ مرتضیٰ قتل کے ایک مقدمے میں زیر سماعت قیدی تھا اور وہ ان 8 مفروروں میں سے ایک تھا جن پر 30 لاکھ روپے کے انعام کی پیشکش کی گئی تھی۔

ہفتے کی صبح سب انسپکٹر محمد ادریس اور ایس ایچ او کھیگلہ کی سربراہی میں ایک اور پولیس ٹیم نے راولاکوٹ سے 10 کلومیٹر دور اس کے گاؤں حسین کوٹ سے 17 سالہ مکرم فیصل کو گرفتار کیا۔ وہ 10 سال قید کی سزا کاٹ رہا تھا اور ان 8 قیدیوں میں سے ایک تھا، جن پر 30 لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا تھا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل سکندر نے کہا کہ اس سے قبل فرار ہونے والے تینوں کے خلاف جوڈیشل مجسٹریٹ نے مقدمہ درج کر رکھا تھا۔ ریمانڈ پر رہا جبکہ حال ہی میں گرفتار کیے گئے تین قیدیوں کا پیر کو ریمانڈ دیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں: پنجاب میٹرک کے امتحانات 2024 کے نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا،تفصیلات چیک کریں

متعلقہ خبریں