اہم خبریں

کچے میں آپریشن، بھیوگینگ کا سرغنہ ہلاک

کندھ کوٹ (نیوزڈیسک)کندھ کوٹ کے کچے میں پولیس اور رینجرز کے آپریشن میں بھیوگینگ کا سرغنہ امداد عرف امدو مارا گیا۔ ڈاکوؤں کے 10 سے زائد ٹھکانوں کوآگ لگادی گئی اور 15 مشتبہ افراد حراست میں لیا گیا، ڈاکوؤں کے مورچوں کوڈرون کیمروں کی مدد سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سینیئر سپرنڈنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) بشیر بروہی کے مطابق کچے میں آپریشن کے دوران 8 روز قبل اغوا کیے گئے تین تاجر بھی بازیاب کرالیے گئے جس کے بعد بازياب کرائے گئے تاجروں کی تعداد چار ہوگئی۔

انہوں نے بتایاکہ ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے میں چار ڈاکو زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ڈاکو امداد بھیو نے پولیس چیک پوسٹ پرحملہ کرکے 2اہلکاروں کو شہید کیا تھا۔

متعلقہ خبریں