اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی کال کا معاملہ ۔
پٹرولیم ڈویژن کے ڈیلرز ایسوسی ایشن ریفارمز گروپ کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ ریفارمرز گروپ نےدعویٰ کیا ہے کہ
ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطالبات حکومت نے تسلیم کر لئے۔ نعمان بٹ نے کہا کہ
وزارت پٹرولیم میں حکومت سے مذاکرات گزشتہ تین روز سے جاری رہے۔
سیکرٹری پٹرولیم ، چئیرمین اوگرا اور چئیرمین ایف بی آر نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دھانی کروائی۔
ڈیلرز ایسوسی ایشن سمیع گروپ اپنی ہڑتال کی کال پر تاحال قائم ہے۔
ایسوسی ایشن سمیع گروپ نے کہا ہے کہ ہم اپنی ہڑتال کا دائرہ کار جڑواں شہروں تک بڑھائیں گے۔
مزید پڑ ھیں :کل ہمارا ترنول میں جلسہ،آج پی ٹی آئی کے سینئر کارکن کو گرفتار کر لیا گیا،رئو ف حسن