اہم خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو 14 روز میں تجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز)   اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو 14 روز میں تجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ حکم نامہ کے مطابق

گلی نمبر 131 سیکٹر ڈی 12 میں قائم تجاوزات کیخلاف درخواست دائر کی گئی۔

سی ڈی اے رپورٹ کے مطابق7 روز میں تجاوزات ختم کرنے کا نوٹس بھی جاری کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق نوٹس جاری کرنے کے باوجود سید احتشام علی نے تجاوزات ختم نہیں کیں۔

قائم تجاوزات سی ڈی اے بائی لاز کی خلاف ورزی ہیں۔

سیکٹر ڈی 12 کی گلی نمبر 131 میں قائم تجاوزات کیخلاف درخواست منظور کی جاتی ہے۔

سی ڈی اے 14 روز میں تجاوزات ختم کرے۔

گلی نمبر 131 سیکٹر ڈی 12 کا حق راستہ بحال کیا جائے۔

مزید پڑھیں :ہمارے چیلنجز مشترکہ ہیں، ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، شہباز شریف

متعلقہ خبریں