حافظ آباد (نیوزڈیسک) آئرلینڈ کے شہری سے آن لائن نکاح کرنیوالی پاکستانی لڑکی قتل،حافظ آباد میں آئرلینڈ میں مقیم نوجوان سے آن لائن نکاح کرنے والی پاکستانی لڑکی کو والدین نے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ مبشرہ نے 2 روز قبل پسند کی شادی کی، اس نے آئرلینڈ میں مقیم نوجوان سے آن لائن نکاح کیا تھا۔
اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ لڑکی کے والدین اور سسرالی دونوں شادی پر راضی نہ تھے، لڑکی کے والد اور سسر نے مل کر مبینہ طور پر مبشرہ کو گلا دبا کر مار ڈالا۔پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان جاوید اور عابد خاتون کو کرنٹ بھی لگاتے رہے، مبشرہ کے والد اور سسر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
کلرک کو دوران ڈیوٹی ہراسگی معاملہ، پرنسپل راحیلہ اویس3 جولائی کو عدالت طلب