اہم خبریں

اسلام آباد غیر محفوظ،فا ئرنگ، نوجوان قتل، راہزنی ،مزاحمت پر خنجرگھونپ دیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )علاقہ تھانہ آبپارہ میں گلی نمبر 43 سیکٹر G-7/2 میں فائرنگ ۔ موٹر سائیکل سوار فائرنگ سے جاں بحق۔ 27 سالہ فہد مسعود ولد مسعود اختر ۔پر فائرنگ کی گئی۔
مقتول – قاضی آباد کوٹ ہتھیال بھارہ کہو اسلام آباد کا رہائشی تھا۔ مقتول کا مستقل ایڈریس- مکان نمبر 909/SA گلی نمبر 3 محلہ صادق آباد سروس روڈ راولپنڈی معلوم ہوا ہے ۔

مقتول موٹر سائیکل نمبر- 2787-AJA ہوندا 70- CD پر گلی نمبر 43 سیکٹر G-7/2 اسلام آباد سے گزر رہا تھا۔ نامعلوم شخص/ اشخاص نے اس پر فائرنگ کی ہے۔ جائے وقوعہ سے 2 عدد خول ملے ہیں۔

ڈیڈ باڈی کو پولی کلینک ہسپتال شفٹ کر دیا گیا ہے اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔ ادھر تھانہ مارگلہ کے علاقے میں سنیچنگ کی وردات ہو ئی۔ واردات چھ بجکر بیس منٹ پہ ہوئی ۔
کچہری میٹرواسٹیشن کے باہر دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے بابر علی شہری کو گن پوائنٹ پر لیا ۔

ڈاکوؤں نے شہری سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی ۔ شہری کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے خنجر مار دیا۔ زخمی شہری کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے۔ جدید سہولیات سے آراستہ وفاقی پولیس تاحال ملزم کا سراغ لگانے میں نا کام ہے۔

مزید پڑھیں :میں پاکستان کی بات کر رہا ہوں، اپنے لیے اقتدار کی نہیں،ملک کو سرجری کی ضرورت ہے،عمران خان

متعلقہ خبریں