اہم خبریں

پاکستان کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر وہاب ریاض نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر   )پاکستان کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر وہاب ریاض نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اہم اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔وہاب ریاض ان دنوں بنگلادیش پریمیئر لیگ میں کھلنا ٹائیگرز کی جانب سے ایکشن میں ہیں ، انہوں نے چٹوگرام چیلنجرز کیخلاف میچ میں 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ان چار وکٹوں کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ان کے وکٹوں کی تعداد 401 ہوگئی ہے اور وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے ہیں۔وہاب ریاض ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 400 وکٹیں مکمل کرنے والے دنیا کے چھٹے بولر ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اب تک سب سے زیادہ 614 وکٹیں لینے کا اعزاز ڈوین براوو کے پاس ہے جب کہ افغانستان کے راشد خان 496 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن 474 وکٹوں کے ساتھ تیسرے، جنوبی افریقا کے عمران طاہر466وکٹوں کیساتھ چوتھے، بنگلادیش کے شکیب الحسن436وکٹوں کیساتھ پانچویں اور وہاب ریاض 401وکٹوں کیساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔

متعلقہ خبریں