اہم خبریں

اسلام آباد ہائی کورٹ کاعدت کیس اپیلوں پر ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم، تحریری فیصلہ جاری

اسلام (اے بی این نیوز     )عدت کیس اپیلوں پر ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری تحریری فیصلہ کے مطابق عدت کیس میں سزا معطلی درخواستوں پر 10 ورکنگ ڈیز میں فیصلہ کریں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔

فیصلہ سنانے کے دن کیس دوسری عدالت منتقلی کا ریفرنس ہائی کورٹ کو بھیجا گیا ۔

نئے جج دوبارہ نئے سرے سے اپیلوں پر سماعت کریں گے۔

ممبر انسپکشن ٹیم کو ایڈیشنل سیشن جج رپورٹ بھی جمع کرائیں گے۔

مزید پڑھیں :پنجاب بجٹ، تنخواہوں میں 20 سے25 ،پنشن میں 15فیصد اضافہ، کم ازکم اجرت37 ہزار روپے مقرر ،لیپ ٹاپ سکیم پھر شروع، 53 کھرب سے زائد کا ٹیکس فری بجٹ پیش

متعلقہ خبریں