اہم خبریں

آزادی مارچ کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی ،شیخ رشید ودیگر بری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے جمعرات کو آزادی مارچ میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی سے متعلق کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے سربراہ شیخ رشید احمد کو بری کردیا۔

عدالت پہلے ہی عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید اور دیگر کی بریت کے لیے دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر چکی ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملک محمد عمران نے آزادی مارچ سے متعلق تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید کو بری کرنے کا اعلان کیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صداقت عباسی اور علی نواز اعوان کو بھی بری کر دیا۔خیال رہے کہ عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید اور دیگر کے خلاف 2022 میں دفعہ 144 اور توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: حکومتی لوگ مقدمات من پسند جج کو بھیجنا چاہتے ہیں، لاہور ہائیکورٹ

متعلقہ خبریں