اہم خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے ٹریبونل کو کام کرنے سے روک دیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )رہنماپی ٹی آئی عامر مغل کی الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کیخلاف درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے ٹریبونل کو کام کرنے سے روک دیا ۔
چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ عامر فاروق نے حکم امتناع جاری کر دیا۔ نیز اسلام آباد ہائیکورٹ نے لیگی ایم این اے انجم عقیل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ۔

عدالت کا انجم عقیل کو 24 جون کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم ۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف توہین آمیز الفاظ کے استعمال پر انجم عقیل کو طلب کیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ ٹریبونل تبدیلی کی درخواست میں توہین آمیز زبان استعمال کی گئی،درخواست میں استعمال کی گئی زبان توہین آمیز تھی۔

مزید پڑھیں :مزدور، کسان اور تنخواہ دار طبقے کو ریلیف کیلئے اقدامات کریں گے،وزیر اعظم

متعلقہ خبریں