اہم خبریں

احرام میں ملبوس عمران ریاض لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار ،نامعلوم مقام پر منتقل

لاہور (نیوز ڈیسک )احرام میں ملبوس نامور صحافی عمران ریاض خان کو نامعلوم افراد نے حج پر جاتے ہوئے لاہور ایئرپورٹ کے قریب گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

معروف صحافی عمران ریاض خان لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا ۔گرفتاری کی ویڈیو وائرل ہوگئی، نامور صحافی عمران ریاض علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے حج کیلئے روانہ ہو رہے تھے۔عمران ریاض خان کی گرفتاری کی ذمہ داری لاہور پولیس کے 24 سے زائد اہلکاروں کو سونپی گئی تھی۔

انہیں احرام کی حالت میں گرفتار کیا گیا۔حراست میں لیے جانے کے بعد گاڑی میں بیٹھے عمران ریاض خان گرفتار کرنے والی ٹیم کو دیکھ کر مسکراتے رہے۔گرفتار کرنے کے بعد پولیس پارٹی نے عمران ریاض خان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

آ ج 12جون بروزبدھ2024 مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں کا موسم کیسا رہے گا ؟

متعلقہ خبریں