اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اور وسطی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): کشمیر: مظفرآباد (شہر 07، ایئرپورٹ 06) ، گڑھی دوپٹہ 05، خیبر پختونخوا: دیر 07، مالم جبہ 04، بالاکوٹ 02، گلگت بلتستان:بگروٹ 06، گوپس 02، استور ، گلگت 01، بلوچستان: ژوب میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
گذشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد 43، دادو،مٹھی ،تربت 42، سبی ،موہنجوداڑو،چھور،کوٹ ادو، ٹنڈو جام اورروہڑی میں 41 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔
ہفتہ (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں موسم مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
اتوارکے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ،اعظم خان بھارت کیخلاف میچ سے باہر،متوقع ٹیم چیک کریں