گوادر(نیوزڈیسک)نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن کیلئے مکمل تیار کرلیا گیا۔
ایئرپورٹ منیجر خالد کاکڑ کا کہنا ہے کہ فلائٹ آپریشن کیلئے تکنیکی ٹیسٹ، ایئرٹریفک کنٹرول ٹاور، رن وے اور دیگر تمام سہولتیں مکمل کرلی گئی ہیں۔
خالد کاکڑ نے کہا کہ رن وے سمیت تمام تکنیکی ٹیسٹ آج مکمل کرلیے ہیں، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بوئنگ 777، ایئربس 320 سمیت تمام طیارے لینڈ کرسکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایئرفیلڈ لائٹنگ سسٹم، فلائٹ پروسیجر سے تکنیکی کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے، ایئرپورٹ رن وے کے آئی ایل ایس، ایئرنیوی گیشن سسٹم کے ٹیسٹ بھی کرلیے جبکہ فائرفائٹنگ سسٹم، ایئرٹریفک سروسز کی سہولتیں بھی مکمل کرلی گئیں۔
مزیدپڑھیں:بھارتی فینزنے شاہین آفرید ی سے انوکھی فرمائش کردی