اہم خبریں

ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا سپر اوور، نمبیا نے عمان کو شکست دیدی

برج ٹاؤن(نیوز ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سپر اوور میں نمیبیا نے عمان کو 11 رنز سے شکست دے دی۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں اومان اور نمیبیا کے درمیان میچ برابر رہا جس کے بعد فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔نمیبیا کی جانب سے سپر اوور میں آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزہ اور کپتان گیرہارڈ ایراسمس بیٹنگ کے لیے آئے جبکہ عمان کی جانب سے بلال خان نے بولنگ کی۔

وزا نے پہلی گیند پر چوکا اور پھر دوسری گیند پر ایک چھکا، اس کے بعد تیسری گیند پر دو اور چوتھی گیند پر ایک رن لگایا۔کپتان ایراسمس نے پانچویں اور چھٹی گیند پر دو چوکے لگا کر 21 رنز بنائے اور اومان کو سپر اوور میں جیت کے لیے 22 رنز کا ہدف ملا۔گروپ بی میں دونوں ٹیمیں برج ٹاؤن میں آمنے سامنے ہیں، جہاں نمیبیا نے ٹاس جیت کر اومان کے خلاف باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ عمان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.4 اوورز میں 109 رنز بنائے اور نمیبیا کو 110 رنز کا ہدف دیا۔
مزید پڑھیں: ٹی 20ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے پاکستان ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن بارش کی نذرہوگیا
پہلی اننگز
اننگز کی پہلی گیند پر اومان کے اوپننگ بلے باز کیشپ پرجاپتی کو ٹرمپلمین نے ایل بی ڈبلیو کر دیا جب کہ ٹرمپ مین نے اپنے پہلے اوور کی دوسری گیند پر عمان کے کپتان عاقب الیاس کو بھی کیچ کا راستہ دکھایا۔

عمان کی جانب سے خالد کیل نے 39 گیندوں پر 34 رنز بنائے جبکہ ذیشان مقصود نے 20 گیندوں پر 22 اور آیان خان نے 21 گیندوں پر 15 رنز بنائے۔

عمانی بلے باز کلیم اللہ نے نو گیندوں پر 11 رنز بنائے جبکہ کوئی دوسرا بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا۔
پہلی اننگز میں بولنگ کرتے ہوئے نمیبیا کے ٹرمپ مین چار اوورز میں 21 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے، ڈیوڈ ویلے نے تین، گیرہارڈ نے دو اور برنارڈ شولز نے ایک وکٹ حاصل کی۔


دوسری اننگز
عمان کے خلاف دوسری اننگز میں نمیبیا نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنائے۔
برج ٹاؤن میں کھیلے گئے اس میچ میں نمیبیا کی پلیئنگ الیون میں کپتان گیرہارڈ ایراسمس، نکولس ڈیون، مائیکل وین لینجن، جین فری لنک، میلان کروگر، زین گرین، جے جے سمٹ، ڈیوڈ ویلے، روبن ٹرمپلمین اور برنارڈ شولز سمیت تانگینی لینگیمانی شامل ہیں۔
کپتان عاقب الیاس کی قیادت میں عمان کی ٹیم میں نسیم خوشی، ذیشان مقصود، خالد کیل، ایان خان، محمد ندیم، مہران خان، شکیل احمد، کلیم اللہ، کیشپ پرجاپتی اور بلال خان شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں