اہم خبریں

جون کا دوسرا ہفتہ،موسم کیا رنگ لائے گا،جانئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز)جون کے دوسرے ہفتے سے پری مون سون کا آغاز ہوگا جس کے سبب بالائی اور شمالی علاقوں میں بارش کا اسپیل بھی درجہ حرارت میں کمی لائے گا۔ ملک کے بیشر میدانی علاقوں میں آج بھی گرمی کا راج رہے گا جبکہ ملک بھر میں 15 جون تک موسم زیادہ گرم رہ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں :وزیر اعظم نے پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی مخالفت کردی

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جائے گا جبکہ اسلام آباد اور پشاور میں 44، کراچی میں 42 ڈگری سینٹی کی گرمی محسوس کی جائے گی۔ بہاولپور، ڈی جی خان، ملتان، فیصل آباد، سرگودھا، نواب شاہ، سکھر اور حیدر آباد سمیت سندھ اور پنجاب کے متعدد اضلاع میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ رہے گا۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کے اندر بحران ہے، شیر افضل مروت کو سائیڈ لائن کر دیا گیا، عطاتارڑ

اس دوران ہونے والی آندھی یا بارش کی صورت میں بھی درجہ حرارت میں زیادہ فرق نہیں پڑے گا جبکہ ایک ہفتے تک گرمی کی لپیٹ میں رہنے والے سندھ اضلاع کا درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری تک نیچے آگیا تاہم گرمی کا زور برقرار ہے۔ ادھر گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں آج کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں