لاہور ( اےبی این نیوز )صوبہ پنجاب میں 229 لوکل گورنمنٹس ایڈمنسٹریٹرز کی منظوری دیدی گئی۔ اس سلسلے میں گورنر پنجاب نےمنظوری دے دی، گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابقڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدرکو ایڈمنسٹریٹر لاہور کا عہدہ تفویض کر دیا گیا۔ میونسپل کارپوریشن ڈویثزن اور ہیڈکوارٹر کے ایڈمنسٹریٹر متعلقہ کمشنرز ہوں گے۔
مزید پڑھیں :بچوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور، نادرا ’’ ب ‘‘ فارم کی فیس اپ ڈیٹ کر دی گئی
ڈسٹرکٹ کونسل کے ایڈمنسٹریٹرز کی ذمہ داری ڈپٹی کمشنرز کے سپرد۔ میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کے ایڈمنسٹریٹر کی ذمہ داری ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو تفویض۔ مری کی ایڈمنسٹریشن کی ذمہ داری ڈپٹی کمشنر کو دے دی گئی۔ میونسپل کمیٹی ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز کی ذمہ داری ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل کے سپرد۔
مزید پڑھیں :ہماری برداشت اب ختم ہوتی جارہی ہے، علیمہ خان
میونسپلز کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر اسسٹنٹ کمشنر ہوں گے۔ یونین کونسل کے ایڈمنسٹریٹر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے سپرد ۔ پنجاب حکومت نے گورنر کی منظوری کے بعد باقاعدہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔