اہم خبریں

بچوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور، نادرا ’’ ب ‘‘ فارم کی فیس اپ ڈیٹ کر دی گئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      ) نادرا ’’ ب ‘‘ فارم، پاکستان میں بچوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی فیس نادرا بی فارم، پاکستان میں بچوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی فیس اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے۔ ’’ ب ‘‘ فارم یا چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بنیادی شناختی دستاویز ہے جو کسی فرد کی پیدائش کی تفصیلات، شناخت، عمر اور نادرا میں ریکارڈ کے سرکاری ثبوت کے طور پر کام کرتی ہے۔

مزید پڑھیں :ہماری برداشت اب ختم ہوتی جارہی ہے، علیمہ خان
والدین کوچاہیئے کہ وہ بی فارم حاصل کریں کیونکہ یہ مختلف دیگر دستاویزات حاصل کرنے اور بنیادی خدمات جیسے ڈرائیونگ لائسنس، پاسپورٹ، اور اسکولوں اور کالجوں میں داخلے کے لیے حاصل کرنا لازمی ہے۔CRC یا B-Form میں بچے کا نام، رجسٹریشن نمبر، تاریخ پیدائش، والدین کی شناخت اور پتہ شامل ہوتا ہے، جو اسے شناخت قائم کرنے کے لیے ایک اہم دستاویز بناتا ہے۔

مزید پڑھیں :2 سو یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے سبسڈی حکومت برداشت کرے گی، وزیراعظم

نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) تمام نابالغوں کے لیے چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ یا بی فارم جاری کرنے کا اختیار رکھتی ہے ۔ یونین کونسل سے بچے کی پیدائش کا دستاویزی ثبوت فراہم کر کے B- فارم لیا جا سکتا ہے۔ والدین کا قومی شناختی کارڈ (NIC)/قومی شناختی کارڈ برائے سمندر پار پاکستانیوں (NICOP) کا حامل ہونا ضروری ہے۔پاکستان میں نادرا بی فارم کی فیس بی فارم کی عام فیس 50 روپے ہے جبکہ ایگزیکٹو سروسز بھی 500 روپے کی قیمت پر پیش کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں