اہم خبریں

خطرے سے آگاہ، یوکرین کو بھرپورعسکری تعاون فراہم کرینگے،جرمن صدر کی یقین دہانی

برلن (نیوزڈیسک)جرمن صدر فرینک والٹر نے یوکرین کیلئے عسکری حمایت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں ان تمام خطرات پر ردعمل دینا ہوگا جو ہمیں نشانہ بناتے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق انہوں نے نئے وزیر دفاع کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی کی مسلح افواج قوم کے تحفظ کیلئے تیار رہیں۔بورس پسٹوریس آج باضابطہ طور پر ملک کے وزیر دفاع بن چکے ہیں، آج ان کی اپنے امریکی ہم منصب لائڈ آسٹن سے ملاقات متوقع ہے۔جرمن صدر نے کہا کہ ہم یوکرین کی تعمیر نو میں مدد کریں گے، جرمنی حالتِ جنگ میں نہیں ہے لیکن برسوں کا امن جس سے ہم مستفید ہوتے رہے، وہ دن اب ختم ہوگئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ان تمام خطرات پر ردعمل دینا ہوگا جو ہمیں نشانہ بناتے ہیں۔

متعلقہ خبریں