اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگا واٹ سے متجاوز۔ لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو۔ ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 845 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔ ملک میں بجلی کی طلب 24 ہزار 500 میگاواٹ ہے ۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی پیداوار 18 ہزار 655 میگا واٹ ہے۔ پن بجلی سے 5 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 975 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں ۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 8 ہزار 350 میگا واٹ ہے۔
مزید پڑھیں :مہذب دنیا میں توہین عدالت کا قانون ختم ہوچکا ، طلال چودھری
ونڈ پاور پلانٹس سے 790 میگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ سولر پاور پلانٹس سے 200۔ بگاس سے 140 میگاواٹ ہے۔ نیوکلیئر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 200 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ دیہی علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔ شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 4 سے 6 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔