اہم خبریں

میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھا، ہوں اور انشاء اللہ رہوں گا، چودھری پرویزالہٰی

گجرات ( اے بی این نیوز       )چودھری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ اللہ پاک کا بہت شکر ہے کہ مجھے سرخرو کیا۔

اللہ پاک نے مجھے حوصلہ دیا کہ میں ثابت قدم رہوں۔

میں ان ججوں کا مشکور ہوں جنہوں نے حق اور سچ کا ساتھ دیا اور مجھے رہائی ملی۔
مزید پڑھیں :پرتشدد ہتھکنڈوں سے پی ٹی آئی اپنے مقصد سے ہر گز پیچھے نہیں ہٹے گی،عمران خان

سب لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے میرے لیے دعائیں کیں اور اس مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا۔
گجرات کے لوگوں کو بہت زیادتیاں اور ظلم سہنا پڑا۔

گجرات میں ہمارا مینڈیٹ تک چرایا گیا۔

شجاعت کے بچوں سے اس وقت تک کوئی بات نہیں ہو گی جب تک ہمارا مینڈیٹ واپس نہیں ہو گا۔

گجرات میں جن لوگوں کے ساتھ زیادتیاں ہوئیں وہ جب تک معاف نہیں کریں گے تب تک ان سے کوئی بات نہیں ہو گی۔

مجھے پکڑانے میں اور میرے ساتھ ظلم کرنے میں سب سے زیادہ اہم کردار محسن نقوی کا رہا ہے۔

میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھا، ہوں اور انشاء اللہ رہوں گا۔

متعلقہ خبریں