ینگون (نیوزڈیسک)میانمار کے علاقے ساگاینگ کے ایک گاؤں پر میانمار کی فوج نے فضائی حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق میانمار کی فوج نے مقامی گاؤں میں ہونے والی ایک تقریب پر بمباری کی۔ میانمار فوج کی بمباری سے گاؤں کے7 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوئے ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بمباری سے درجنوں مکانات تباہ ہوگئے جبکہ بجلی اور مواصلات کا نظام متاثر ہوا۔ فضائی حملے پر میانمار فوج کی جانب سےکوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔















