مظفرآباد (نیوزڈیسک)آج شہدائے عوامی تحریک کے سوگ میں پورے آزادکشمیر میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔شہداء کے سوگ میں آج ایک دن کیلئے مکمل شٹرڈاؤن رہے گا، ترجمان عوامی ایکشن کمیٹی،عوامی ایکشن کمیٹی کا مشترکہ اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری،عوامی ایکشن کمیٹی نے رینجرز کے ہاتھوں قتل ہونے والے تین نوجوانوں کے قصاص ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔
ملک بھر میں ہیٹ ویو، درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان، محکمہ موسمیات
نہتے عوام پر گولیاں چلانا ریاستی دہشتگردی ہے، شہداء کو شہدائے تحریک عوامی حقوق کے نام سے یاد رکھے گی ۔عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک پر تمام مقدمات ختم اور گرفتار افراد کو رہا کرنے پر اتفاق ہوا ہے،عوامی ایکشن کمیٹی نے میرپور ڈویژن اور مظفرآباد میں پولیس تشدد کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا،
جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات کو منظر عام پر لا کر ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے، کمیٹی کا مطالبہ ،عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر ریاست بھر میں جاری لاک ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،تین شہادتوں پر ریاست بھر میں آج یوم سوگ اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔