اہم خبریں

عراق، فٹبال میچ کے دوران بھگڈر مچنے سے 2 افراد ہلاک

بصرہ(نیوزڈیسک)عراق کے شہر بصرہ میں فٹ بال میچ کے دوران بھگڈر مچنے سے 2 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بصرہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں عراق اور عمان کے درمیان فٹبال کا فائنل مقابلہ جاری تھا جسے دیکھنے کے لئے ہزاروں شایقین اسٹیڈیم امڈ آئے۔فٹبال میچ کے دوران شائقین اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش میں دیوار پر چڑھ گئے اور درجنوں افراد ایک دوسرے پر گر گئے۔

متعلقہ خبریں