قاہرہ(نیوزڈیسک)عرب میڈیا کے مطابق قاہرہ ایئرپورٹ سے سعودی عرب جانیوالے طیارے کو مصری خاتون نے اس وقت اتاروالیا جب اس نے حیرت انگیز طور پر چیخ و پکار شرو ع کر دی ۔ کمپنی “فلائی عدیل سے وابستہ پائلٹ مصری خاتون مسافر کی چیخ اور گرنے سے حیرت زدہ ہوگیاجب طیارہ ٹیک آف راہداری پر چلا گیا تھا۔ بیوی نے خاندانی تنازعات کی وجہ سے اپنے سعودی عرب میں مقیم شوہر کے ساتھ جھگڑے کا انکشاف کیا اور چیخ و پکار شروع کر دی تھی۔فون پر تنازع اس وقت بھڑک اٹھا جب شوہر کو پرواز کے چلنے کا علم ہوا اور اس نے اپنی بیوی کے جدہ ایئرپورٹ پہنچتے ہی اسے تشدد کا نشانہ بنانے کی دھمکی دی ۔ یہ سن کر خاتون نے چیخنا شروع کر دیا اور اپنا سفر منسوخ کرنے کا واویلا کیا اور شور مچانا شروع کر دیا کہ اسے ہوائی جہا ز سے اتار دیا جائے۔خاتون کی حالت مخدوش ہو گئی جسے دیکھ کر پائلٹ کو واپس ہونا پڑا اور اسے طیارے سے اتارنے پر مجبور ہوگیا۔ خاتون کو طیارے سے اتار کر ہوائی جہاز نے 45 منٹ تاخیر سے پرواز بھری۔















