اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سینیٹرخلیل طاہرسندھو نے کہا ہے کہ مذاکرات ہمیشہ سیاسی قوتوں کےدرمیان ہوتےہیں،سزائیں دینایا نہ دیناعدالتوں کا کام ہے،رہنمامسلم لیگ ن نوازشریف نےوطن واپسی پرتمام جماعتوں
سےمذاکرات کی بات کی،وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں اظہار خیال کر رہے تھے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کسی سیاسی جماعت سےبات نہیں کرناچاہتے،مذاکرات کبھی شرائط پرنہیں ہوتے،پی ٹی آئی کی خواہش پرٹریبونل فیصلہ نہیں کرےگا،رہنماپی ٹی آئی شعیب شاہین نے کہا کہ
مزید پڑھیں :چیئرمین پی اے سی کاانتخاب،حکومت اور پی ٹی آئی میں نیا پھڈا پڑ گیا
ہم9مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کامطالبہ کرتےہیں،ہم نےکبھی نہیں کہا سیاسی قوتوں سےمذاکرات نہیں کریں گے،فارم45کےذریعےاقتدارمیں آنےوالوں کوعوام کی کوئی فکرنہیں،ملک میں آئین وقانون نام کی کوئی چیزنہیں،کبھی مذاکرات سےانکارنہیں کیا،عوام کاحق حکمرانی انہیں ملناچاہیے،فارم45کےمطابق میں الیکشن جیت
رہاتھا،الیکشن2024میں عوام کےمینڈیٹ کی توہین کی گئی،رہنماپیپلزپارٹی شرمیلافاروقی نے کہا کہ وزیراعلیٰ نےاسلحہ برآمدہونےکےمعاملے پرایکشن لیا،پیپلزپارٹی اس معاملے کوحتمی نتیجےتک پہنچائےگی،صدرمملکت قانون کےمطابق اپناسیاسی کرداراداکریں گے،پیپلزپارٹی چاہتی ہےتمام جماعتیں عوام کےمسائل کاحل نکالیں،ہمارےدروازےتمام جماعتوں کیلئےکھلےہیں،الیکشن میں عوام نےکسی ایک جماعت کوواضح اکثریت نہیں دی،کوئی ایک جماعت ملک کومشکلات سےنہیں نکال سکتی۔
مزید پڑھیں :آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا۔جانئے