اسلام آباد ( اے بی ناین نیوز )مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاریخ میں اسرائیل کابطورریاست کوئی وجودنہیں،زبردستی اسرائیل کوتسلیم کرنےکی کوشش کی جارہی ہے،خلافت عثمانیہ کوختم کرنےکیلئےعالمی سازش کی گئی،مسلمانوں کاشیرازہ بکھرنےکےبعدہم سب تقسیم ہوگئے،لوگوں کے دماغ میں اسرائیل سے متعلق عجیب سوالات ڈالے جاتے ہیں ،،کہاجاتا ہے اسرائیل حقیقت ہے ،تسلیم
مزید پڑھیں :سعودی عرب میں جل تھل،مسلسل 7 گھنٹے تک بارش
کرنے میں کیا قباحت ،،اسرائیل کے حوالے سے تاریخی حقائق کا یہ کچھ نہیں بتاتے،خطہ فلسطین کا ذکر تاریخ میں ہزار سالوں تک مل سکتا ہے مگر خطہ اسرائیل کا کہیں نہیں،اسرائیل کے حق میں یو این قرار داد پر بانی پاکستان محمد علی جناح نے پہلا ردعمل دیا،محمد علی جناح نے کہا اسرائیل کی صورت میں عربوں کے دل میں خنجر گھونپ دیا گیا،اسرائیل نے1967 میں گولان کی پہاڑیوں اور دیگر علاقوں پر قبضہ کیا،اقوام متحدہ نے 1967کی جنگ میں عرب علاقے پر قبضے کو ناجائز قرار دیا،پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کو تسلیم کیا،کشمیر پر تنازع برقرار ہے۔
مزید پڑھیں :20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں زبردست کمی















