اہم خبریں

افغانستان میںشدید سردی کی لہر نے 70افراد کی جان لے لی

کابل(نیوزڈیسک) افغانستان میں شدید سردی کی لہر نے 70 سے زائد افراد کی جان لے لی۔ رپورٹ کے مطابق مختلف علاقوں میں 10 جنوری کے بعد سے درجہ حرارت تیزی سے گر گیا۔،برفباری کے باعث درجہ حرارت منفی 33 تک پہنچ گیا۔وزارت برائے ماحولیاتی آفات نے بتایا کہ اب تک 70 افراد سخت سردی کے باعث انتقال کرچکے ہیں جبکہ ہلاک ہونیوالے پالتو جانوروں کی تعداد بھی 70 ہزار ہوچکی۔محکمہ موسمیات کے سربراہ محمد نسیم مرادی نے بتایا کہ ماضی کے برسوں کی نسبت اس مرتبہ موسمِ سرما بہت زیادہ شدید ہے جو ایک سے 2 ہفتے مزید جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں