یوکرائن (نیوزڈیسک)عالمی میڈیا کے مطابق یوکرین کے شہر برووری میں ایک سکول پر ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا. سکول میں موجود دس بچے بھی حادثے کی لپیٹ میں اآگئے . جبکہ ہیلی کاپٹر میں موجود یوکرین کے وزیر داخلہ سمیت کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے ں، یہ بات قومی پولیس کے سربراہ Ihor Klymenko نے بتائی۔ ہیلی کاپٹرحادثے میں تقریباً 22 افراد ہسپتال منتقل، جن میں 10 بچے بھی شامل ۔انہوں نے مزید کہا کہ مرنے والوں میں یوکرین کے وزیر داخلہ ڈینس موناسٹیرسکی بھی شامل ہیں۔
📷Ukrainian helicopter of State Emergency Service crashed near a kindergarten in Brovary, #Kyiv Oblast.
The leadership of Ministry of Internal Affairs – the minister, first deputy and state secretary are among the victims. The total number of casualties is currently 16. pic.twitter.com/ND6PlGBP0l— MilitaryLand.net (@Militarylandnet) January 18, 2023
پولیس چیف نے کہا: “حادثے میں وزارت داخلہ کی قیادت، وزیر، نائب وزیر اور ریاستی سکرٹری بھی مارے گئے۔”کیف علاقے کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ اولیکسی کولیبا نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر ایک کنڈرگارٹن اور رہائشی عمارت کے قریب گر کر تباہ ہوا۔”سانحہ کے وقت، کنڈرگارٹن میں بچے اور عملہ موجود تھا۔ اس وقت، سب کو نکال لیا گیا تھا، “انہوں نے ٹیلیگرام پر لکھا۔انہوں نے مزید کہا کہ پیرامیڈیکس، پولیس اور فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر جوابی کارروائی کر رہے ہیں۔















