اہم خبریں

نادراایف آرسی کی نارمل اور ایگزیکٹوفیس کتنی ہے؟جانئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آرسی) جاری کرنے کی مجاز اتھارٹی ہے، یہ ایک دستاویز ہے جو خاندان کے ارکان کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتی ہے۔ ایف آر سی کی فیس 1000 روپے ہے۔

پاکستانی شہری ایف آر سی کے لیے نادرا کو درج ذیل تین کیٹیگریز میں درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

پیدائش کے لحاظ سے :

تیار کردہ سرٹیفکیٹ میں آپ کے خاندان کی فہرست ہوگی جس میں آپ کے والدین اور بہن بھائیوں کی تفصیلات شامل ہیں۔

شادی شدہ افراد:

تیار کردہ سرٹیفکیٹ میں آپ کے اہل خانہ کی فہرست ہوگی جس میں آپ کی شریک حیات اور بچوں کی تفصیلات شامل ہیں۔

گودلئے ہوئے بچے:

تیار کردہ سرٹیفکیٹ میں آپ کے خاندان کے افرادشامل ہونگے بشمول آپ کے سرپرست کی تفصیلات۔

اگر کوئی شخص نادرا میں رجسٹرڈ نہیں ہے اور اس کے پاس 13 ہندسوں کا شناختی نمبر نہیں ہے، تو اس کا ڈیٹا ایف آر سی میں ظاہر نہیں ہوگا۔

ایف آر سی کے لیے کہاں درخواست دی جائے:

آپ اپنے ایف آر سی کے لیے نادرا رجسٹریشن سینٹر (این آر سی)پر جا کر یا پاک شناخت کی ویب سائٹ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔

بیرون ملک مقیم پاکستانی فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے بیرون ملک متعلقہ آفس جا سکتے ہیں۔

نادرا کی نئی ایف آر سی فیس اپریل 2024اپریل 2024 تک نارمل اور ایگزیکٹو کیٹیگریز میں 1000 روپے ہے اور اس میں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں