اسلام آباد(نیوزڈیسک): انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے منگل کو مختلف رم سٹیشنوں سے 88,800کیوسک پانی چھوڑا جس کی آمد 125,600 کیوسک ہے۔ ارسا کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تربیلا ڈیم میں دریائے سندھ میں پانی کی سطح1419,34 فٹ اور ڈیڈ لیول 1398 فٹ سے 21.34فٹ زیادہ ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج بالترتیب29,100 کیوسک اور 10,000کیوسک ریکارڈ کی گئی۔
منگلا ڈیم میں دریائے جہلم میں پانی کی سطح 1089.40 فٹ تھی جو اس کی ڈیڈ لیول 1050 فٹ سے 39.40 فٹ زیادہ ہے۔ پانی کی آمد اور اخراج بالترتیب 37,400 کیوسک اور 20 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ کالاباغ، تونسہ، گڈو اور سکھر میں پانی کا اخراج بالترتیب 40900، 34100، 32500 اور 6500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح دریائے کابل سے نوشہرہ کے مقام پر 35,300کیوسک اور دریائے چناب سے مرالہ کے مقام پر18,200 کیوسک پانی چھوڑا گیا۔ اے پی پی