اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ٹیکس نیٹ میں اضافے کا مشن،حکومت نے تاجروں پر نیا ٹیکس لگا دیا، ایف بی آر نے تاجر دوست سپیشل پروسیجر 2024 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق تاجر
مزید پڑھیں :رمضان المبارک کے تیسرے عشرہ کی دعا
دوست سپیشل پروسیجر کا اطلاق تاجروں اور دکانداروں پر ہوگا، سکیم کے تحت تاجروں اور دکانداروں کی رجسٹریشن کل سے ہوگی۔ماہانہ ایڈوانس انکم ٹیکس کی پہلی وصولی 15 جولائی سے ہوگی، جس کی وصولی ہر
مزید پڑھیں :پاکستان کی پہلی ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم ’ ’دی گلاس ورکر‘‘ کی ریلیز کا اعلان
ماہ کی 15 تاریخ کو ہو گی۔ چھوٹے تاجروں، دکانداروں، ہول سیلرز، ریٹیلرز ، مینوفیکچررز کم ریٹیلرز، امپورٹر کم ریٹیلرز پر بھی سکیم کا اطلاق ہوگا۔رجسٹریشن کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، کوئٹہ اور اسلام آباد میں ہوگی، تاجروں اور دکانداروں کیلئے کم از کم ایڈوانس ٹیکس 1200 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :ملتان میں مادہ بنگال ٹائیگر پنجرہ توڑ کر بھاگ گئی