اہم خبریں

امریکہ اور اسرائیل کے درمیان دوریاں، نیتن یاہو کا فلسطینیوں کیخلاف جارحیت روکنے سے انکار

تل ابیب (نیوزڈیسک)اسرائیل اور امریکہ کے درمیان غزہ اور رفع معاملے پر تنازعہ شدت اختیار کرگیا ، سلامتی کونسل میں ساڑھے پانچ ماہ بعد غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکوانے کی قرارداد منظور ہونے پر اسرائیل سیخ پا ہے اسرائیلی وزیراعظم نے احتجاجا اسرائیلی مشیروں کا دورہ امریکہ منسوخ کروادیا ۔

امریکہ نے قرارداد کو ویٹو کی نہ ہی ووٹنگ میں حصہ لیا جس پر نیتن یاہو ناراض ہوگیا جبکہ امریکی ملر میتیو نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ اگر اس نے رفع میں کسی قسم کی جارحیت کی کوشش کی تو اس کا ذمہ دار خود اسرائیل ہوگا جبکہ اسرائیل نے فلسطینیوں کیخلاف جارحیت روکنے سے انکار کرتے ہوئے رفع پر حملے کا پلان تیار کرلیا

مزید یہ بھی پڑھیں:‌پاک بحریہ کی کامیاب کارروائی، 8 ایرانی ماہی گیروں کو بچا لیا

، اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کیلئے حماس کا ہر جگہ پیچھا کرنے کیلئے کارروائی کرینگے۔اسرائیل کے وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی تک غزہ جنگ روکنے کی اخلاقی ذمے داری ہم پر نہیں،حماس کے خلاف اس جگہ بھی کارروائی کریں گے جہاں اب تک نہیں کی۔دوسری جانب فلسطینیوں کو قتل کرنے والے اسرائیلیوں کی تعداد کم پڑ گئی اس لیے اسرائیلی وزیراعظم فوجی بھرتی کا متنازع بل پارلیمان میں پیش کرنے کے خواہشمند ہیں۔

ادھر اسرائیلی اپوزیشن نے وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کی کوشش ہے کہ امریکی دورے کی منسوخی کی ناکامی چھپائی جائے۔ اسرائیلی حملوں میں اب تک 32 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں