اہم خبریں

پانی کی قلت سے دوچار ممالک کی فہرست جاری،پاکستان تیسرے نمبر پر

اسلام آباد( نیوزڈیسک)دنیا بھر میں عوام کو پانی کی شدید قلت کا سامنایہی حالات رہے تو 2025 کے اختتام تک پاکستان بھی پانی کی قلت والے ممالک میں شامل ہوجائے گا۔پانی کی شدید قلت سے دوچار ممالک کی فہرست جاری جس میں پاکستان تیسرے نمبر پر آگیا۔

قیام پاکستان کے وقت ملک میں پانی کی دستیابی 5ہزار کیوبک میٹر فی کس تھی لیکن اب یہ ایک ہزار کیوبک میٹر سے بھی کم رہ گئی ،دنیا بھر میں پانی ذخیرہ کرنے کی اوسط شرح 40 فیصدجبکہ پاکستان میں دریائی پانی کا صرف 10 فیصد حصہ ہی ذخیرہ کیا جاتا ہے۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:انسداد دہشتگردی عدالت : علی امین گنڈا پور کی 17 اپریل تک ضمانت منظور

دریائی پانی کی کمی کے باعث ہماری زراعت کا زیادہ انحصار زیر زمین پانی پر ہی باقی رہ جاتا ہے جس کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے، ستم یہ ہے کہ ہم زمین سے جتنا پانی لیتے ہیں اس کی انتہائی کم مقدار زمین کو واپس کرتے ہیں، یوں سمجھ لیجئے کہ ہم زمین کو پانی واپس لوٹانے کے معاملے میں دنیا بھر میں 164 ویں نمبر پر ہیں۔ بڑے شہروں میں بھی پانی کی کمی بڑھتی چلی جا رہی ہے ۔ پانی کی کمی کے حوالے سے حالات سنگین صورت اختیار کرچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں