اہم خبریں

پاکستان8فروری کے انتخابات سے متعلق ڈونلڈ لو کے ریمارکس سے ناخوش

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان نے امریکی معاون وزیر خارجہ ڈونالڈ لو کے 8 فروری کو ہونے والے پاکستان کے عام انتخابات کے بارے میں کانگریس کمیٹی کودیئے گئے بیان پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔

کمیٹی کو دیئے گئے بیان میں لو نے انتخابی دھاندلی کے دعوؤں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے 8 فروری کے انتخابات کے دوران آزادی اظہار اور پرامن اجتماع پر غیر ضروری پابندیوں کا بھی تذکرہ کیا۔

مزیدپڑھیں:سپریم کورٹ ، مونال ریسٹورنٹ کے ساتھ دیگر 32 ریسٹورنٹس کی تفصیلات بھی طلب

جمعرات کو پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے لیکن ایک روز قبل کانگریس کے پینل کی سماعت کے دوران پاکستان کے انتخابی قوانین کے بارے میں کئی غلط فہمیاں پیدا ہوئیں۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز امریکی کمیٹی کے اجلاس میں، پاکستانی انتخابی قوانین کے حوالے سے کئی غلط فہمیاں پیدا ہوئیں۔

متعلقہ خبریں