اہم خبریں

راشن بیگ پر نواز شریف کی تصویر سے متعلق درخواست مسترد

لاہور(نیوز ڈیسک ) لاہور ہائی کورٹ نے راشن بیگ پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی تصویر ہٹانے کی درخواست مسترد کر دی۔تفصیلات کے مطابق راشن بیگ پر نواز شریف کی تصویر اور تقسیم سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔تاہم لاہور
مزید پڑھیں:حکومتی اجلاس میں شرکت، نواز شریف کی قیادت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ قومی خزانے کو ذاتی تشہیر کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا، اس طرح آٹے کی تقسیم شہریوں کے وقار کے منافی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز (منگل) لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت کی

جانب سے رمضان المبارک میں نواز شریف کی تصویر والے آٹے کے تھیلوں کی تقسیم کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔تھیلے پر مسلم لیگ ن کے سپریمو کی تصویر شائع ہونے سے روکا جائے اور آٹے کی تقسیم پر کسی کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔

متعلقہ خبریں