اہم خبریں

امریکی صدر جوبائیڈن کا گھیرا تنگ، خفیہ دستاویزات گلے پڑ گئیں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)سابق امریکی صدر بارک اوبامہ کی خفیہ دستاویزات موجودہ صدر جوبائیڈن کیلئے درد سر بن گئیں ۔ ہائوس کمیٹی کے ریپبلکن چیئرمین جیمز کومر نے وائٹ ہائوس سے امریکی صدر جوبائیڈن کے گھر جانیوالے مہمانوں کی فہرست طلب کرلی۔ ۔ فہرست کیلئے ارسال کردہ خط میں کہا گیا کہ ڈیلاویئر میں جوبائیڈن کے گھر جانیوالوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں ۔ فہرست دیکھ کر اندازہ کیا جاسکے گا کہ حساس دستاویزات کا علم کن کن لوگوں کو تھا۔واضح رہے کہ اوباما دور کی حساس دستاویزات نیشنل آرکائیو نہ بھیجنے پر گزشتہ ہفتے صدر بائیڈن کے خلاف تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔ایوان نمائندگان کے اسپیکر مک کارتھی نے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے لیے الگ اور بائیڈن کے لیے الگ قانون نہیں ہو سکتا۔واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس نے ڈیلاویئر میں گھر سے کلاسیفائیڈ دستاویزات ملنے کی تصدیق کی تھی، صدر بائیڈن نے اوباما دور کی حساس دستاویزات نیشنل آرکائیو نہیں بھیجی تھیں۔اس حوالے سے ری پبلکن رہنما ساجد تارڑ کہتے ہیں اگر یہ کاغذات پہلے سامنے آجاتے تو بائیڈن الیکشن جیت ہی نہ پاتے جب کہ ڈیمو کریٹ رہنما آصف قدیر کا کہنا ہے کہ بائیڈن اور ٹرمپ اگلے صدارتی انتخاب لڑنے جا رہے ہیں۔ اس لیے یہ ایک دوسرے پر الزامات لگاتے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں